فرانسیسی صدر کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اہم ملاقات

فیس بک دہشت گردی کو فروغ دینے والے اکائونٹ بند، ایسے عناصر کی فہرستیں متعلقہ اداروں کو فراہم کرے ،گفتگو

ہفتہ 11 مئی 2019 15:33

فرانسیسی صدر کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اہم ملاقات
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فیس بک کے چیف مارک زکربرگ سے ملاقات کی ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے فیس بک کے ایسے اکاونٹ جو دہشت گردی انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں ان کو فوری بند کیا جائے بلکہ ایسے عناصر کی فہرستیں متعلقہ اداروں کو فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایمانویل میکرون نے ایوان صدر میں فیس بک کے چیف سے ون ٹو ون ملاقات میں زور دیا کہ فرانس میں مقیم دیگر ممالک کے افراد کی فیس بک پروفائل کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کی مہم کے دوران پرتشدد واقعات شیئر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا کہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :