پشاور ائیرپورٹ پر بین الاقوامی آمد کا لاؤنج تعمیر کے بعد کھول دیا گیا

ہفتے کے روز پشاور ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد کے ہال کو آپریشنل کر دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 11 مئی 2019 22:05

پشاور ائیرپورٹ پر بین الاقوامی آمد کا لاؤنج تعمیر کے بعد کھول دیا گیا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی2019ء) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا جدید انٹرنیشنل ارائیول لاوٴنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیاہے ۔ہفتے کے روز انٹرنیشنل ارائیول لاوٴنج کے آپریشنل ہونے کے بعد بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کا استقبال ایف آئی اے،سی اے اے اور اے ایس ایف کے افسران نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورباچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کے ارائیول لاوٴنج کو دور جدید کے تقاضوں مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور بین الاقوامی آمد کے لاوٴنج پر 2 بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے ہیں جن سے مسافر جہازوں پر سوار ہو سکیں گے۔

پشاور انٹر نیشنل لاؤنج پر نصب ہونے والا بورڈنگ برج
پشاور انٹر نیشنل لاؤنج پر نصب ہونے والا بورڈنگ برج
انٹر نیشنل ارائیول لاونج میں بیرونِ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے دو خودکار زینے اور تین لفٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اس بین الاقوامی آمدکے لاؤنج کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہیاور اس کی تعمیر کے بعد بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے امیگریشن کاوٴنٹرز کی تعدادمیں اضافہ ہو گیا ہے۔

البتہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور مسافروں کو لے کر جانے والے رشتہ داروں کو ائیرپورٹ پرشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا ائیر پورٹ پر سہولتیں تو موجود ہیں لیکن گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں کیا سکا ہے۔ 
انٹر نیشل ارائیول لاؤنج
انٹر نیشل ارائیول لاؤنج