kپشاور سمیت صوبے بھر میں مزارات کو نشانہ بنایا جا چکا

اتوار 12 مئی 2019 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں مزارات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں مساجدوں ، مدارسوں ، امام بارگاہوں ، چرچز کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب راہ راست آپریشن سے قبل شدت پسندوں کی جانب سے صوفی بزرگ پیر بابا ؒ کے مزار کی بے حرمتی بھی کی گئی تھی بے حرمتی میں ملوث گرفتار بعض شدت پسندوں کی حالت بعدازاں ذہنی طور پر بگڑ گئی تھی ۔

(جاری ہے)

معروف شاعر اور روحاجی شخصیت رحمان بابا ؒ کے مزار پر بھی بم دھماکہ کیا گیا تھا ۔ اکبر پورہ میں صوفی بزرگ شخصیت اخوند پنجو بابا ؒ کے مزار کے اندر مسجد میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں بارہ سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے تھے ۔اٹھارہ ستمبر 2017کو عبدالشکور ملنگ بابا ؒ کے مزار کے باہر بھی بم دھماکہ ہوا تھا پشاور کے علاوہ نوشہرہ ، بونیر ، ہنگو میں بھی صوفی بزرگوں کے مزارات کے باہر حملے ہو ئے تھے ۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں مساجدوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات رونماء ہو چکے ہیں ۔