رمضان اور قرآن کا باہم تعلق ہی تقویٰ حاصل کر نے کا عظیم ذریعہ ہے ، سید عبد الرشید

رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشیدکاعلاقہ فاطمہ جناح کالونی یوسی 14ضلع قائدین میں دعوت افطار سے خطاب

پیر 13 مئی 2019 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید نے علاقہ فاطمہ جناح کالونی یوسی 14ضلع قائدین 12مئی بروز اتوار دعوت افطار سے رمضان اور قرآن کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان اور قرآن کا باہمی تعلق ہی انسان میں تقویٰ حاصل کر نے کا عظیم ذریعہ ہے ۔ انسان کی زندگی کے ہر سال میں 365دنوں میں اللہ تعالی نے انسان سے روزہ رکھنے کے لیے صرف 30 دن کا مطالبہ رکھا ہے کہ اے ایمان والوں ! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ گزشتہ امتوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم متقی بن جائو ۔

یہ اللہ کا انسان کے لیے بہت ہی عظیم پیغام ہے ، بہت بڑا انعام ہے ۔ انسان کی معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کا عظیم ذریعہ ہے انسان سال بھر غلطیاں کرتا ہے گناہ میں مبتلا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ اس مہینے میں روزہ رکھتا ہے ۔ اللہ تعالی اس کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں اور پھر انسان رمضان کی برکتیں حاصل کر نے کے بعد جہاں ایک ایسی رات جس کو شب قدر کہا گہا ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے بڑھ کر ہے ۔

لہذا ایمان اور احتساب کے ذریعے رمضان کا گزارنا دراصل یہی رمضان کا مقصد اور پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا پیغام دیتے ہیں ۔لیکن جب تک مطلوبہ ماحول تیار نہیں ہو گا اسلامی ریاست کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ جماعت اسلامی دعوت کے ذریعے سے ایک ایسا ماحول پیدا کر سکتی ہے کہ ہے جس سے اسلامی ریاست کا عمل قریب سے قریب تر ہو جائے ۔ ضلع قائدین کے قیم عرفان خان ، نائب ناظم علاقہ ذاکر قریشی بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔