راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2019 23:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے گل شیر سے 1600گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے قدیر سے 1400گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے زبیر سے 400گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے حسن سے 260گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے قمر سے 110گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے حسن سے 5لیٹر شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے نصیر سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے احمد سے 10لیٹر شراب اور عامر سے 10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے 1بوتل شراب ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حامد سے 1عدد پستول 30بور معہ 11روند،تھانہ کینٹ پولیس نے زیشان سے 1عدد پستول 30بور معہ5روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیراز سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عاقب سے 1عدد رائفل 12بور معہ 3روندجبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے 1عدد رائفل 223بور معہ 18روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔