Live Updates

انصاف ڈاکٹرز فورم کا سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی خدمت کرنے کا اعادہ

ڈاکٹر یاسمین راشد نے انصاف ڈاکٹرز فورم کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے خدوخال سے آگاہ کیا

پیر 13 مئی 2019 23:21

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد سے ملاقات میں انصاف ڈاکٹرز فورم نے سرکاری ہسپتالوں میں نئے عزم کے ساتھ آنے والے مریضوں کی خدمت کرنے کا اعادہ کرلیا،ڈاکٹریاسمین راشد سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں ملاقات کی،ملاقات میں پروفیسرڈاکٹرجاوید چوہدری اور انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر عاصم ریاض، ڈاکٹر بلال وڑائچ، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر قیصر، ڈاکٹر انعم، ڈاکٹر درنجف، ڈاکٹر زبیر اور پروفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام موجود تھے،انصاف ڈاکٹرز فورم نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کی مکمل حمایت کردی ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنے انصاف ڈاکٹرزفورم کے وفدکومیڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ کے تمام خدوخال اور فوائد سے آگاہ کیا، انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کسی کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ آنے والے مریضوں کے ریلیف میں گیم چینجرثابت ہوگا، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انصاف ڈاکٹرفورم میں شامل ڈاکٹرزسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں اوروزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی مددکرکے نئے پاکستان کوسنواریں، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرمریض کویکساں اورمعیاری علاج معالجہ کی سہولت جبکہ صاف ستھراماحول دستیاب ہوگا، سرکاری ہسپتالوں کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے بین الاقوامی معیار پرلا کر ہی دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات