زرعی تحقیقاتی مرکز پشاورپر دہشت گردانہ حملے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی

منگل 14 مئی 2019 21:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے زرعی تحقیقاتی مرکز پشاورپر دہشت گردانہ حملے کیس میںملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہونے سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل عارف بلال عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہو سکے، کیس میں ابھی تک 29 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، سرکاری وکیل نے بھی اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

اس وقت عدالت میں ایک خاتون ملزمہ سمیت چھ ملزمان کے خلاف کیس چل رہا ہے جس میں محمد یاسر، محمد ابراہیم، سعید اللہ، اویس، فضل نواب اور مسماة (ش) شامل ہیں، جبکہ مذکورہ دہشتگردانہ حملے میں کالعدم تنظیم کے امیر مولانا فضل اللہ سمیت 10ملزمان ابھی تک روپوش ہیں، واضح رہے کہ زرعی تحقیقاتی مرکز پشاور پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں طلبہ سمیت 9افراد جاں بحق اور 28کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔