سپریم کور ٹ میں وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف کے وکیل کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

بدھ 15 مئی 2019 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) سپریم کور ٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف کی طبعیت بگڑنے کے باعت انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ان کی طبعیت بگڑنے پر سپریم کورٹ میں موجود ڈاکٹر کو ابتدائی طبی امداد کیلئے طلب کیا گیا تاہم بعدازاں انہیں ریسکو1122کی ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔