Live Updates

عمران خان کے پانچ سال حکومت کرنے کے اثرات نظر نہیں آرہے کیونکہ قومی معاملات اس حکومت کی گرفت سے باہر ہو چکے ہیں

موجودہ حکومت اس طرح اقتدار میں آئی ہے جس کا نہ تو عمران خان کو یقین تھا اور نہ ہی اس کی ٹیم، سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 مئی 2019 20:10

عمران خان کے پانچ سال حکومت کرنے کے اثرات نظر نہیں آرہے کیونکہ قومی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) عمران خان کے پانچ سال حکومت کرنے کے اثرات نظر نہیں آرہے کیونکہ قومی معاملات اس حکومت کی گرفت سے باہر ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس طرح اقتدار میں آئی ہے جس کا نہ تو عمران خان کو یقین تھا اور نہ ہی اس کی ٹیم کو جبکہ انہوں نے حکومت میں آنے سے قبل ملک کی معاشی ترقی خارجہ پالیسی اور ملک کے عوام کو مسائل سے نکالنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کو ختم کرنے کے لیے کوئی تیاری نہ کی تھی لیکن جب حکومت کی تشکیل ہو گئی تو عوام کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مسائل کا حل آج تک نہ مل سکا ہے انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ بد عنوان نمائندگان کو اقتدار سے دور رکھنا تھا لیکن دوسری جماعتوں سے آئے ہوئے یہی لوگ اس حکومت کا حصہ بنے یہی جمہوری نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ایسے لوگوں سے نجات ہے جو جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی بجائے اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخابات میں برادری ازم،علاقائی تعصب اور بغیر اخراجات کے بہتر اور با کردار لوگوں کے درمیان ہونے چاہیے گو اس میں قانون بنانے کے لیے مشکلات تو درپیش ہوں گی لیکن اگر اس پر قانون سازی ہو جاتی ہے تو ایک بہترین جمہوری نظام تشکیل پائے گا اور یہی نمائندگان ملک اور عوام کے ترجمان بن کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدارتی یا پارلیمانی نظام ہو جب تک اس نظام کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا لحاظہ صدارتی نظام کے بارے میں بات کرنا فضول ہے کیونکہ ہم نے اپنے ملک میں وسائل پیدا کرنے کی بجائے انہی پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے جن کی ہم عوام کے پاس جا کر مخالفت کرتے ہیں ابھی وہی لوگ ہماری معشیت کو تباہ کرنے کے لیے میدان میں آچکے ہیں آنے والے بجٹ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات