پی آئی اےکی پروازمیں فضائی میزبان کوروزہ رکھنا مہنگا پڑ گیا

کپتان نے فضائی میزبان کو روزہ رکھنے پر آف لوڈ کردیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کپتان کے غیرمناسب رویے کا نوٹس، کپتان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2019 18:09

پی آئی اےکی پروازمیں فضائی میزبان کوروزہ رکھنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2019ء) قومی ایئرلائن کی پرواز میں فضائی میزبان کو روزہ رکھنا مہنگا پڑ گیا، پائلٹ نے فضائی میزبان کو روزہ رکھنے پر آف لوڈ کردیا، پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لے لیا، ترجمان نے کہا کہ کپتان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پروازپی کے 791 کے کپتان اور فضائی میزبان میں تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جس پر کپتان نے فضائی میزبان سے تلخ کلامی کی کہ روزہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔ جس پر پائلٹ نے فضائی میزبان کو روزہ رکھنے پر آف لوڈ کردیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کپتان کو فضائی میزبان کو آف لوڈ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ فضائی سفر کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ کپتان کو فضائی میزبان کو آف لوڈ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق غیرمناسب اور نارواسلوک پرکپتان کیخلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :