ر*فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے 71 سال مکمل، ملک بھرمیں مظاہرے

؛فلسطینی گذشتہ 71 برسوں سیسنہ 1948 کی جنگ میں اپنے گھروں سے زبردستی نکالے جانے خلاف اوراپنے حقوق کے حصول کے لیے مناتے ہیں

جمعرات 16 مئی 2019 20:05

2رملہ ، غرب اردن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) فلسطینیوںنے اپنے ملک پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 'یوم النکبہ' کے حوالے سے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔ فلسطینی گذشتہ 71 برسوں سیسنہ 1948 کی جنگ میں اپنے گھروں سے زبردستی نکالے جانے خلاف اوراپنے حقوق کے حصول کے لیے مناتے ہیں۔غزہ اور شمالی فلسطینی علاقوں کیدرمیان سرحدی دیوار کے قریب ہزاروں فلسطینیوںنیاحتجاج کیا۔

مظاہرے کااہتمام حماس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پرعام ہڑتال تھی اور مظاہروں کیشرکاکی تعداد بڑھانے کے لیے اسکولوں میں عام تعطیل کی گئی تھی۔خیال رہے کہ حماس گذشتہ ایک سال سے غزہ میں مصر اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے احتجاج کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل فلسطین میں یوم النکبہ کے موقع پر مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 سیزاید فلسطینی شہید ہوگئیتھے۔

تاہم رواں سال یوم نکبہ ایک ایسیوقت میں منایا گیا جب دو ہفتے قبل غزہ میدان جنگ بن چکا ہے۔ حالیہ ایام میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی بھی طے پاچکی ہے۔ ظ*فلسطینی شہری ایک ایسے وقت میں النکبہ کا دن من رہے ہیں جب لاکھوں فلسطینی ملک سے باہرمشرق وسطی کے ملکوں میں پناہ گزین کے طورپر رہ رہے ہیں۔ مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد پچاس لاکھ سے زیادہ ہی