قطری عازمین عمرہ کی بغیر رجسٹریشن جدہ ہوائی اڈے آمد،سعودی عرب کا خیرمقدم

خادم الحرمین الشریفین کی قطری بھائیوں کو عمرہ کے موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کی ہدایت

جمعہ 17 مئی 2019 16:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سعودی عرب نے قطر سیآن لائن رجسٹریشن کے بغیر براہ راست عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے آنے والے قطری شہریوں کا خیر مقدم کیا ہے اورکہاہے کہ قطری شہریوں کی عمرہ کی ادائی کے لیے کسی قسم کی آن لائن رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطری بھائیوں کو عمرہ کے موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔

سعودی قیادت کی طرف سے متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ قطر سے آئن لائن رجسٹریشن کے بغیر آنے والے قطری بھائیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عمرہ کی ادائی میں انہیں کسی قسم مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔