ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر خانیوال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

جمعہ 17 مئی 2019 16:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) دنیا بھر کی طرح محکمہ صحت خانیوال کے زیر اہتمام ہائپر ٹینشن کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر خانیوال میں ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان بلال نے حاضرین کو ہائی بلڈ پریشر کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی بلد پریشر خون کی نالیوں میں دباؤ کا بڑھ جانا ہوتا ہے اور اس سے مہلک بیماریان جنم لیتی ہیں۔ جن سے اندھا پن، دل کی بیماریاں، فالج، گردے ناکارہ اور حتی کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد شہزاد سرور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نے بتایا کہ ہم متوازن غذا، روزانہ سیر، تمباکو نوشی سے بچاؤ اور اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق ادویات لینے سے اس بیماری کے مہلک اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار اقبال نے بتایا کہ آج ضلع خانیوال کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہائپر ٹینشن کے عالمی دن کے موقع کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام الناس کو اس مرض سے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی دی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فضل الرحمان بلال نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد ایک واک منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :