سینیٹر سراج الحق کا قمرالزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قمرالزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے قمرالزمان کائرہ اورغمزدہ خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ قمرالزمان کائرہ اور بچے کی والدہ اور خاندان کو صبر و استقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی اسامہ قمر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔