ایک اور بھارتی فوجی نے پاکستانی لڑکی کو حساس معلومات فراہم کر دیں

بھارت اپنی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی بغاوت اور نااہلی سے پریشان، معلومات لیک کرنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا، غداری کا مقدمہ چلائے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 مئی 2019 23:13

ایک اور بھارتی فوجی نے پاکستانی لڑکی کو حساس معلومات فراہم کر دیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2019ء) ایک اور بھارتی فوجی نے پاکستانی لڑکی کو حساس معلومات فراہم کر دیں، بھارت اپنی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی بغاوت اور نااہلی سے پریشان، معلومات لیک کرنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا، غداری کا مقدمہ چلائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سرکار اپنی فوجیوں کی نااہلی اور بغاوت سے تنگ آگئی ہے۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے حساس معلومات لیک کیے جانے کے معاملہ بھارت کی سرکار کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر ایک اور ایسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک اور بھارتی فوجی نے پاکستانی لڑکی کو حساس معلومات فراہم کر دیں۔ بھارتی فوجی نے فیس بک پر ایک پاکستانی لڑکی سے دوستی کی اور پھر بعد ازاں اس لڑکی کو حساس معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد بھارت کے حساس اداروں نے مذکورہ فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فوجی اہلکار پر غداری کا مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں تعینات 26 سالہ فوجی اہلکار نے فیس بک پر ایک پاکستانی لڑکی سے دوستی کی تھی۔ پاکستانی لڑکی نے خود کو ایک بین الاقوامی صحافی کے طور پر متعارف کروایا۔ بعد ازاں بھارتی فوجی اہلکار مکمل طور پر اس مبینہ پاکستانی لڑکی کے ہاتھوں میں کھیلنے لگا۔

بھارتی فوجی اہلکار کافی عرصے تک مبینہ پاکستانی لڑکی کو فید بک اور وٹس ایپ کے ذریعے حساس معلومات فراہم کرتا رہا۔ بعد ازاں بھارتی فوجی اہلکار اپنی مشکوک سرگرمیوں کے باعث بھارتی خفیہ اداروں کی نظر میں آگیا، اور یوں اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی انتظامیہ اپنی فوجیوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے چنگل میں پھنس جانے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہے۔

بھارتی خفیہ ادارے اپنے فوجی اہلکاروں کی سوشل میڈیا مصروفیات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم اس کے باوجود حساس بھارتی معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں بھارتی فوجیوں نے مبینہ پاکستانی لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے حساس معلومات لیک کیں۔