برازیل کی چین کو سویابین کی برآمد میں پہلے چار ماہ کے دوران 13 فیصد کمی

ہفتہ 18 مئی 2019 11:31

برازیل کی چین کو سویابین کی برآمد میں پہلے چار ماہ کے دوران 13 فیصد ..
سائوپالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) برازیل کی جانب سے چین کو سویابین کی برآمد میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 13 فیصد کمی۔ کارگوان شپنگ ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2019 ء کے دوران برازیل سے چین کو 20.7 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جبکہ 2018 ء کے اسی عرٖصے میں برآمد کی گئی سویابین کا حجم 23.08 ملین ٹن رہا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کے دوران برازیل کی سویابین کی کل برآمد 27.6 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں سویابین کا برآمدی حجم 29.74 ملین ٹن رہا تھا۔رواں سال پہلے چار ماہ کے دوران برآمد کی گئی سویابین کا 72.8 فیصد حصہ چین کو برآمد ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کو سویابین کا برآمدی حجم جنس کی کل برآمد کے 77.6 فیصد کے برابر تھا۔

متعلقہ عنوان :