دوسری حج قرعہ اندازی پرسوں تین بجے ہو گی

پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے

ہفتہ 18 مئی 2019 12:58

دوسری حج قرعہ اندازی پرسوں تین بجے ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) دوسری حج قرعہ اندازی پرسوں پیر 20 مئی دن تین بجے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں تقریباً دس ہزار لوگ منتخب کئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے،جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لئے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئی4 دن کا وقت دیا جائیگا،اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :