Live Updates

پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر موثر عمل درآمد یقینی بنائے گی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے،مریم اورنگزیب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 15:21

پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنانے کا فیصلہ ، اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر موثر عمل درآمد یقینی بنائے گی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں کابینہ کی سموگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کے ویژن پر عمل درآمد کیلئے لیگل فریم ورک کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ہر شعبے کے لحاظ سے قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیلئے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ہر شعبے کے لحاظ سے قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کیلئے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ماحول کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کونسا شعبہ سموگ میں کتنے اضافے کی وجہ بن رہا ہے اس حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا جس سے پتا چلے گا کہ کون سا شعبہ سموگ میں کتنے اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

سموگ، زہریلے مادوں اور دھویں کے اخراج کے ذرائع کے خلاف کریک ڈاو¿ن ہوگا۔ صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے۔سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جا رہا ہے، زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا، خراب انجن والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور سرٹیفکیشن کا نظام لایا جا رہا، زہریلے دھوئیں پر کنٹرول کے لئے تمام صنعتوں کو "ایمشن کنٹرول سسٹمز" لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات