شامی ایئر ڈیفنس کا متعدد اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل نے میزائل حملوں میں دمشق کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،شامی ائیرڈیفنس

ہفتہ 18 مئی 2019 14:14

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اورکہاہے کہ اسرائیل نے میزائل حملوں میں دمشق کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔شامی ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوب مغرب میں کئی دھماکے ہوئے ، اسرائیل کی جانب سے اکثر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :