اسرائیل ناقدتحریک کے خلاف قراردادمنظور ہونے پر صیہونی وزیر اعظم کی جرمن پارلیمنٹ کی تعریف

ہفتہ 18 مئی 2019 16:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل ناقد تحریک (بی ڈی ایس) کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر جرمن پارلیمان کی تعریف کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے دیگر ممالک سے جرمنی کی پیروی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

جرمن پارلیمان نے بی ڈی ایس کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات اور کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی اہم شخصایت کے بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس تحریک کی جانب سے پیش کیے جانے والے دلائل اور طریقہ کار سامیت دشمن دکھائی دیتے ہیں۔ اس قرارداد کے مطابق بی ڈی ایس اور اس کے حامیوں کو جرمن حکومت کی جانب سے کوئی مالی تعاون نہیں ملنا چاہیے۔