وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے علاقے میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 19 مئی 2019 21:00

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی کے علاقے میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کاحکم دیا ہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں ۔