}بہاولپوربائی پاس روڈ پرہزاروں لٹر تیل سے بھراآئل ٹینکرالٹ گیا

ظ* قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند‘پولیس ،ریسکیو ٹیموں کا آپریشن شروع

اتوار 19 مئی 2019 21:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بہاولپوربائی پاس روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا،ہزاروںلٹر آئل بہہ جانے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپوربائی پاس روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا، ہزاروں لٹر آئل بہہ جانے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیکرریسکیو آپریشن شروع کردیا،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بہاولپور پرموٹروے پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیاہے،بہاولپور کے نزدیک حادثے کے شکارآئل ٹینکر میں 40ہزار لیٹر پٹرول ہے،آئل ٹینکر سے پٹرول لیک ہورہا ہے،حادثے کی جگہ کو محفوظ کرلیا ہے،حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔