cامریکہ کو شام سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے‘ایران

ش*روس اور ترکی کیساتھ مل کر ادلب میں پرامن علاقے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں [اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب مجید تخت روانچی

اتوار 19 مئی 2019 21:15

uنیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) ایران نے ایک بار پھر زوردیا ہے کہ امریکا کو شام میں اپنی غیرقانونی موجودگی ختم کرکے وہاں سے فوری طور پر نکل جانا چاہئے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کے صوبے ادلب کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ امریکا کو چاہئے وہ فوری طور پر شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی ختم کردے۔

(جاری ہے)

ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران آستانہ امن کے عمل کے ضامن ملکوں روس اور ترکی کیساتھ مل کر ادلب میں پرامن علاقے کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں کشیدگی سے پاک امن کا علاقہ قائم کئے جانے کے معاملے کا اس صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف شامی فوج کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردوں کی طرفداری اور حمایت کرنے پر امریکا کو شدید ہدف تنقید بنایا۔ روسی مندوب ویسلی نبنزیا نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ادلب میں دہشت گردوں نے عام شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہر حال میں دہشت گردی کا صفایا ہونا چاہئے۔