}عراق اور شام کے درمیان سرحدی سکیورٹی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اتوار 19 مئی 2019 21:15

M بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) عراق اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی میڈیاکے مطابق عراق اور شام کے اعلی فوجی افسران نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک دوسرے سے ملاقات اور سرحدی گزرگاہوں کی سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔شام کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے اس موقع پر دمشق اور بغداد کے درمیان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق ایک قوم اور ایک سرزمین کی حیثیت سے باہمی اقتصادی تعاون اور سرحدی گزرگاہوں کو پھر سے کھولے جانے کی سمت گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :