سانگھڑ کے قریب نواحی علاقے گائوں حیات مری میں درجن سے زائد گھروں اچانک آگ لگ گئی

اتوار 19 مئی 2019 21:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سانگھڑ کے قریب نواحی علاقے گائوں حیات مری میں درجن سے زائد گھروں اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے کی وجہ سے گھر کامکمل سامان سمیت سونا، چاندی، سومن گندم، چار بیل،ایک گھدا، اور چار بکریاں جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی علاقے حیات خان مری میں اچانک آگ لگنے سے مری اور خاصخیلی برادری کے درجن سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے سانگھڑ بلدیہ کی فائر بریگیڈ خراب ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی دیکھتے ہی دیکھتے مراد، محمد حسن، مہر شمن، دائم، محمد معشوق، پیارو، نیاز عمران، نادر، قربان کے گھر اور گھر کا مکمل سامان جس میں سونا چاندی سمیت کئی من گندم کے ساتھ ساتھ چار بیل ایک گدھا اور چار بکریاں بھی جل کر راکھ ہوگئیں ہیں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں ابھی تک کوئی انتظامیہ یا کسی پارٹی کا نمائندہ مدد کو نہیں پہنچا متاثرین اس وقت کھلے آسمان تلے بیٹھ کر کسی مسیحا کے منتظر ہیں

متعلقہ عنوان :