شوٹنگ بال کھلاڑی محمد حنیف ملوکا کے انتقال پر اسپورٹس عہدیداران کا اظہار تعزیت

اتوار 19 مئی 2019 21:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی، جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے چیئرمین ایم شمیم قریشی، غازی اسپورٹس کلب کے محمد عارف ایڈوکیٹ، یونائٹیڈ شوٹنگ بال کلب کے سید فیاض زیدی، کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم خمیسانی، ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کے سیکریٹری محمد حسنین، قومی شوٹنگ بال پلیئرز اعجاز احمد قریشی، وسیم عباس، شہباز، ملک ناصر، سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمر السلام پیارے اور دیگر نے شوٹنگ بال لیجنڈ کھلاڑی معروف سروس مین محمد حنیف ملوکا اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف ملتان، اسٹائل شوٹنگ بال پلیئر اکرم نیازی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء کراچی کے اسپورٹس حلقوں خصوصاً شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے شوٹنگ بال پلیئر محمد حنیف ملوکا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔