پولیو مہم کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،

سوشل میڈیا پر 257 اکائونٹس بلاک کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کی ٹویٹ

پیر 20 مئی 2019 12:36

پولیو مہم کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیاہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو انتظامیہ کی جانب سوشل میڈیا پر 495 اکائونٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن پر کارروائی کے دوران 257 اکائونٹس بلاک کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے دیگر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کو قانونی شکل دینے کے لئے بھی غور کیا جارہا ہے، جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔