سکھر پولیس کاکینٹ کی حدود میں مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار

پیر 20 مئی 2019 18:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سکھر پولیس کاکینٹ کی حدود میں ملزمان کے ساتھ مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار، چھینا ہوا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو چھینا ہوا ٹریکٹر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ دوران گشت پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کو روکنے کا اشارہ کیا، جواب میں ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ اور تعاقب کے دوران ایک ملزم کو زخمی جبکہ مزید تین کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کیا ہے۔

ترجمان کے مطاق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شہزادو جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت ورند ، ورہیو اور عرس شنبانی کے نام سے ہوئی ہے گرفتار زخمی ڈاکو کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :