اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دے دیا

پیر 20 مئی 2019 19:46

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے وقت دے دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ شبر زیدی کو اعزازی بنیادوں پر چیئرمین لگایا گیا ہے جو پاکستان سروسز میں ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا آپ زور دے رہے ہیں کہ وہ تنخواہ بھی لیں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اس سے عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے ایک افسر کو عدالت نے ہٹایا تھا تو اسکا مطلب ہے کہ انکو بھی ہٹا دیا جائی وکیل نے جواب دیا کہ یہ بہت اہم نوعیت کا عہدہ ہے جہاں انہیں تعینات کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :