امریکی صدر کی جانب سے’ ہواوے‘ کی مفت میں تشہیر کے باعث ’ہواوے‘ بہت جلد’ ایپل‘ کو پیچھے چھوڑ دے گا،لی جیان زہاؤ

پاکستان میں چین کے سفیرنے ایپل اور ہواوے کا موازنہ کرتے ہوئے وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہواوے فون ایپل سے بہتر ٹیکنالوجی کا حامل ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 19:40

امریکی صدر کی جانب سے’ ہواوے‘ کی مفت میں تشہیر کے باعث ’ہواوے‘ بہت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) امریکہ کی جانب سے چین پر لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے فونز پر گوگل سروسز بند کر دی ہیں اور امریکی حکومت نے ہنگامی طور پر ملک میں موجود تمام آلات میں موجود ہواوے کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔اب پاکستان میں چین کے سفیر لی جیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس مین ایپل اور ہواوے فونز کا موازنہ کیا گیا ہے، وڈیو مین دیکھا جا سکتا ہے کہ ہواوے کا فون ایپل سے بہت زیادہ بہتر صلاحیت کا حامل ہے۔

لی جیان زہاؤ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے پر ہنگامی حالات میں پابندی لگا کر مفت میں ہواوے کی تشہیر کی ہے اور اب ’ہواوے‘ بہت جلد’ ایپل‘ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

(جاری ہے)

 یاد رہے کہ معروف موبائل کمپنی ہواوے کی اینڈرائیڈ سسٹم اور گوگل تک رسائی معطل کر دی گئی جس کے بعد ہواوے کمپنی کی جانب سے پہلے بیان میں کہا گیا کہ ہواوے نے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سسٹم کی ترقی اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اینڈرائیڈ کے اہم شراکت دار ہونے کی حیثیت سے ہم نے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ان کے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ کام کیا جس سے صارفین اور انڈسٹری دونوں کو ہی فائدہ ہوا۔ اس کے بعد ہواوے نے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ چینی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو کر اپنے کروڑوں صارفین کیلئے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہواوے کمپنی نے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔ ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم 2012 سے تیار کیا جا رہا تھا۔ کمپنی نے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم کو بیک اپ پلان کے طور پر پوشیدہ رکھا ہوا تھا اور اس پر ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی۔ اب جبکہ ہواوے کو گوگل اینڈرائیڈ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے کمپنی نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو باقاعدہ متعارف کروا دیا ہے۔ ہواوے کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم تک رسائی میں مشکل کے باعث ہواوے کا اپنا ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم اپنے موبائلز پر انسٹال کر سکیں گے۔