چین: خود کار طریقے سے چلنے والی بس کا کامیاب تجربہ

منگل 21 مئی 2019 21:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) چین میں خودکار طریقے سے چلنے والی بس متعارف کروادی گئی ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فائیف جی ڈرائیور لیس بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا جوبغیرڈرائیور کے خود مسافروں کو منزل تک پہنچائیگی۔

(جاری ہے)

یہ بس مخصوص روڈ پر نہ صرف اپنا سفر کریگی بلکہ اس دوران ریڈار سسٹم، لیزر اور سینسر کی مدد سے سڑک کی صورتحال سے لیکر بس کی اسپیڈ اور بریک لگانے، ٹریفک لائیٹس پر رکنے اور چلنے سمیت خود تمام مراحل انجام دیگی۔

متعلقہ عنوان :