فورڈ کا اپنی7 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

منگل 21 مئی 2019 21:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) امریکی کار ساز ادارے فورڈ نے اپنی7 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فورڈ سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ ایک اصلاحاتی پروگرام کے تحت اپنی گلوبل ورک فورس میں 10 فیصد کی کمی لاتے ہوئے اپنی7 ہزار ملازمتیں ختم کر دیں گے جن میں وائٹ کالر ملازمتیں بھی شامل ہوں گی ۔فورڈ کی ترجمان مریسا بریڈلی نے کہاکہ وائٹ کالر ملازمین کے لے آف اور ری اسائنمنٹس کا کام اگست کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہ امریکا میں فورڈ ٹرکوں اور سپورٹس ماڈلز کی گاڑیوں کی مانگ بڑھنے کے باعث وہ اپنے متعدد سیڈان ماڈلز بھی ختم کر دیں گے۔انھوں نے بتایا کہ رواں ہفتے 500 ملازمین فارغ ہو رہے ہیں جبکہ شمالی امریکا سے 800ملازمتیں ختم ہوں گی۔انھوں نے کہاکہ سات ہزار ملازمتیں ختم ہونے سے کمپنی کو 600 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی جو کہ الیکٹرک کاروں اور خودکار کاروں کی تیاری کے لئے کام میں لائی جائیں گے۔فورڈ کے 2018 کے آخر تک دنیا بھر میں ملازمین کی تعداد 199,000 ریکارڈ کی گئی جو کہ 2017 میں 202,000 تھی۔فورڈ نے مارچ میں جرمنی میں اپنے کارخانوں سے 5ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا