گوشت کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا، ویٹرنری ڈاکٹر

بدھ 22 مئی 2019 14:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ماہ رمضان میں گو شت کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھو تا نہیں ہو گا صفائی کا خا ص خیال رکھیں۔ان خیا لات کا اظہار ویٹر نری ڈاکٹر رائے سیف ا للہ نے شہر کے قصا بوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ گردو غبار سے بچائو کے لئے گو شت کو کپڑے سے ڈھانک کر رکھیںاور مکھیوں سے حفاظت کے لئے اپنی دوکانوں پر فوری طورپرجالیاںلگوائیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس با برکت مہینہ میں گو شت مقرر کردہ نرخ پر ہی فروخت کریں ،لائنسس کے بغیر کو ئی بھی قصاب گو شت فروخت نہ کر ے، کسی بھی عوامی شکایت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر انجمن ِقصابا ں کے صدر نے اُنھیںیقین دھا نی کروائی کے ہماری طرف سے کسی بھی قسم کی کو ئی شکایت نہ ہو گی ، بعد ازاں ڈاکٹررائے سیف ا للہ ، و دیگرنے قصا بوں کی دکا نوں کی چیکنگ کرتے ہوئے گو شت کی کوالٹی وصفائی کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :