کپاس کے کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھیں،محکمہ زراعت

بدھ 22 مئی 2019 14:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ زراعت نے کپاس کی کاشت سمیت شاندارپیداوارکے حصول کیلئے زرخیزمیرا‘بھربھری دانے دارزمین کوموزوں ترین قرار دے دیاہے اورکہاہے کہ کپاس کے کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کپاس کی کاشت کیلئے ایسی زمین بھی بہترین ہوتی ہے جس میں نامیاتی مادہ کی مقداربہتر‘ پانی زیادہ جذب کرنے اور دیرتک وترقائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشت کیلئے زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہوتاکہ پودے کی جڑوں کو نیچے اور اطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے اسلئے کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے گہرا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لینڈلیزرلیولرکریں تاکہ پودے کی جڑیں آسانی سے گہرائی تک جاسکیں اوروتردیر تک قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہئیے جبکہ اس مقصد کیلئے روٹاویٹر‘ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کرناچاہئیے تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :