پاکستان سے پولیو وائر س کا بہت جلدخاتمہ کر دیا جائے گا،

متعدی امراض کے بوجھ میں کمی لانے کے لئے مؤثر طور کام کیا جا رہا ہے، ماں بچہ کی صحت ، تولیدی صحت اور غذائی قلت کے خاتمہ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے وزیرصحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب

بدھ 22 مئی 2019 16:18

پاکستان سے پولیو وائر س کا بہت جلدخاتمہ کر دیا جائے گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیرصحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائر س کا بہت جلدخاتمہ کر دیا جائے گا، متعدی امراض کے بوجھ میں کمی لانے کے لئے مؤثر طور کام کیا جا رہا ہے، ماں بچہ کی صحت ، تولیدی صحت اور غذائی قلت کے خاتمہ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا فروغ پاکستان اور دنیا بھر کو محفوظ بنانا اور معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کی خدمت وزارت قومی صحت کا نیا مشن ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے وزیر اعظم کے مشن کے تحت پاکستان میں صحت کی یکساں کوریج میں تیزی سے پیش رفت کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر میں بہتری اور اس کی پیمائش جیسے بڑے اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور پسے ہوئے ایک کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا کام شروع کر چکے ہیں۔ ریاست مجوزہ فہرست میں شامل امراض کے علاج معالجہ پر آنے والے اخراجات ادا کر ے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کا آغاز کر چکے ہیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ 2020 تک ملک کے تمام اضلاع میں یکساں ہیلتھ انشورنس کی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ تمباکو نوشی پر موثر طور پر قابو پانا اور غیر متعدی امراض کی روم تھام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔