منفرد کا م کی بدولت آج شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں،ہیر جٹ

حسد د کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ حسد کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں،اداکارہ کی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 16:13

منفرد کا م کی بدولت آج شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں،ہیر جٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) سٹیج کی معروف اداکارہ ہیر جٹ کا کہنا ہے کہ شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے جس کی بدولت آج شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں، میرا موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعاوئوں کا نتیجہ ہے ،انہو ں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی ایسی شناخت بنانے کی خواہش مند ہوں کہ لوگ مجھے مدتوں فراموش نہ کرسکیں اور اس کیلئے میری جدو جہد کا سفر جاری ہے، ایک سوال کے جواب میں ہیر جٹ نے کہا کہ حسد ایک ایسا روگ ہے جو فنی صلاحیتوں کو ختم کر دیتا ہے ،میر ادوسروں سے حسد کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ حسد کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ،محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر کامیابی مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :