یوم علیؓ کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی اور روشنی کے موثر انتظامات کیئے جائیں،وائس چیئرمین بلدیہ غربی

بدھ 22 مئی 2019 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء)بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف یوم علیؓ کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی اور روشنی کے موثر انتظامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ عزیز اللہ آفریدی نے چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں یوم علی کے حوالہ سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف زونوں میں موجود امام بارگاہوں اور عزاداران کے نمائندوں نے بھی شرکت کی میونسپل کمشنر اور بلدیہ غربی کے جملہ افسران نے یوم علی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور اسٹینڈینگ کمیٹیوں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کریں تو عزداران کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بہترین ماحول کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔