سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی ملتوی کرنے سے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں میں شدید بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 22 مئی 2019 23:07

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی ملتوی کرنے سے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں میں شدید بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے،سرکاری حج سکیم کوٹہ میں حج درخواست فارم جمع کرنے والوں کیلئے 16ہزار کا مزید اضافہ کوٹہ دینے اور دوسری قرعہ اندازی سے ان درخواست گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

اخبارات میں شائع شدہ وزارت مذہبی امور کے حوالے سے جاری کردہ سرکاری حج سکیم کی مکمل تفصیل سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کیلئے 20 مئی بروز پیرتین بجے دن تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ اچانک وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے حوالے سے سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیاجس کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں میں شدید بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہیں ان درخواست گزاروں نے حکومت اور وزارت مذہبی امور سے سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کیلئے جلد از جلد تاریخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کی بے چینی دور ہوجائیں۔۔

متعلقہ عنوان :