Live Updates

مریم بی بی تعزیتی مقام پر بھی بدزبانی اور جھوٹ کا بازار گرم کرتی رہیں،عمرسرفراز چیمہ

مریم کے والد کو جنہوں نے بدحال پاکستان دیا وہ آج انہیں کے دربار پر سجدہ ریز ہیں،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 مئی 2019 23:18

مریم بی بی تعزیتی مقام پر بھی بدزبانی اور جھوٹ کا بازار گرم کرتی رہیں،عمرسرفراز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مریم بی بی کی ڈیسپیریشن کا یہ عالم ہے کہ تعزیتی مقام پر بدزبانی اور جھوٹ کا بازار گرم کرتی رہیں۔مریم بی بی شاید جانتی نہیں کہ جو کچھ وہ کہہ رہی ہیں قوم اس کے اسباب سے اچھی طرح واقف ہے۔یہ بات انہوں نے مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کے والد کو جنہوں نے بدحال پاکستان دیا وہ آج انہیں کے دربار پر سجدہ ریز ہیں۔2013 میں ملنے والے پاکستان کے بارے میں انکے والد جھوٹ بولتے رہے یا آج وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔قوم کو صرف اتنا بتا دیں کہ آئندہ بلاول آپ کے والد کو "ضیائ الحق کا بیٹا" تو قرار نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتادیں کہ "ووٹ کو عزت دو" والے تماشے میں پچھلے کئی ماہ سے بریک کیوں لگائی گئی۔

"ووٹ کو عزت دو" کے اس ڈھکوسلے کی نئی ایکسپائری ڈیٹ کیا ہے، عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ سوئس بنکوں میں موجود پیسے کے کیا زرداری صاحب اور انکی اولاد کیلئے حلال ہیں یا دوبارہ بھی کبھی "پیٹ پھاڑنی" کا پروگرام بن سکتا ہے۔آپ کے والد کے ادوارِ حکومت میں انکل زرداری پر قائم مقدمات ٹھیک تھے یا آپ کے والد نے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے۔سیاسی تماشہ بازی یا بدزبانی سے عوام کو گمراہ کیا جاسکتا ہے نہ ہی خود کیلئے کسی رعایت کی توقع ممکن ہے۔پاکستان انشائ اللہ جلد اس دلدل سے نکل آئے گا جس میں مریم بی بی کے بڑوں نے دھکیلا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات