شاداب خان اب بھی مکمل طور پر فٹ نہیں :مکی آرتھر

لیگ سپنر نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ہے لیکن انکی کمر میں اب بھی کچھ تکلیف ہے: ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مئی 2019 22:17

شاداب خان اب بھی مکمل طور پر فٹ نہیں :مکی آرتھر
برسٹل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شاداب خان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ہے لیکن ان کی کمر میں ابھی کچھ تکلیف ہے۔انہوں نے بتا یا کہ محمد عامر نے بھی آج آدھا گھنٹہ باولنگ پریکٹس کی ،فاسٹ باولر نے سخت ترین فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ برسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے آج بھر پور ٹریننگ سیشن کیا،پریکٹس سیشن آﺅٹ سٹینڈنگ رہا ،میگا ایونٹ کے لیے نیا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز سے مثبت پہلو بھی سامنے آئے ،سیریز کے دوران ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کی بہت گنجائش ہے۔یاد رہے کہ مشن ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم نے کمر کس لی ہے اور برسٹل میں وارم اپ میچزسے قبل گرین شرٹس نے ٹریننگ کی ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 24 مئی کو وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا،برسٹل میں ہونے والے پہلے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھرپور تھا۔کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے جم کر ایکسرسائز کی، فیلڈنگ پر بھرپور توجہ رہی، اس دوران فیلڈ رننگ اور تیز کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔ لیگ سپنر شاداب نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ورلڈ سے قبل پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :