میکسیکو میں دو جرائم پیشہ گروہوں میں فائرنگ ، 10افراد ہلاک

جمعرات 23 مئی 2019 11:05

مورلیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مغربی میکسیکو میں دو جرائم پیشہ گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو سٹیٹ پراسیکیوٹرکے مطابق میکسیکو کی مغربی ریاست میچواکن کے شہر اروسپان کے علاقے اریو کلوراڈو کے قریب دو مسلح جرائم پیشہ گروہوں میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔انتظامیہ کو جائے وقوعہ سے ملٹری گریڈ ہتھیار ملے ہیں۔ ان علاقوں میں ڈرگ کارٹل سرگرم رہتے ہیں جن پر قابو پانے کے لئے 2014میں فوج بھی تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :