دُبئی میں ڈرائیورز پر نظر رکھنے کے لیے نئی ایپ جلد کام شروع کر دے گی

یہ سمارٹ ایپ بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کی جانب سے تیار کی گئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 مئی 2019 12:25

دُبئی میں ڈرائیورز پر نظر رکھنے کے لیے نئی ایپ جلد کام شروع کر دے گی
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء) دُبئی میں خراب ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہونے والی ہے۔ بھارت کے ممتاز صنعتی گروپ ٹاٹا کی ذیلی فرم ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کی جانب سے ایک ایسی سمارٹ ایپ تیار کی گئی ہے جو سمارٹ فونز کی مدد سے تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیورزپر نظر رکھتی ہے، اس کے علاوہ یہ ڈرائیورز کی جانب سے غیر ذمہ داری سے لین تبدیل کرنے اور اور اچانک بریک لگانے جیسی ٹریفک خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

اس ایپ کے حوالے سے دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کی یہ تقریب اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں اتھارٹی کی جانب سے لائسنسنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ یوسف ال علی نے دستخط کیے جبکہ ٹاٹا کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اجے سنگھ نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ سمارٹ ایپ تین ماہ کے لیے آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گی ۔ یہ سمارٹ ایپ ابتدائی مرحلے میں یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اور چند ڈرائیوز کی رضا کارانہ رضا مندی کے بعد اُنکے اینڈرائڈ فونز میں جی پی ایس نیوی گیٹر اور 9-Axis IMU کے ساتھ اپ لوڈ کی جائے گی۔ یہ ایپ اپنے صارف ڈرائیورز کی جانب سے مختلف خلاف ورزیوں کا ڈیٹا مرتب کرے گی۔ جس کی بنیاد پر خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیورز کی عمر، پیشے، وقت اور مقام کے حساب سے تحقیقی رپورٹس تیار ہوں گی۔ جن سے دُبئی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور ان کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :