ماہرین زراعت نے پیٹھاکدو کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 23 مئی 2019 14:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ماہرین زراعت نے پیٹھاکدو کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار جلد از جلد پیٹھا کدو کی کاشت شروع کرکے اس کی کاشت کا عمل جون کے آخر تک مکمل کرلیں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت کاعمل بروقت مکمل کرنے سے انتہائی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیٹھاکدو کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجانا چاہیے جس میں پانی کے نکاس کا اچھا انتظام موجود ہو ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار پیٹھے کدو کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے 8سی10ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال دیں اور پانی لگاتے ہوئے اسے اچھی طرح کھیت میں مکس کردیں ۔ انہوںنے کہاکہ وتر آنے پر ہل اور سہاگہ چلا کرزمین کو اچھی طرح تیار کرلیاجائے اور پھر پیٹھاکدو کی کاشت کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :