چکوال،کریمنل ماڈل کورٹ نے قتل کے دو مقدمات میں دوملزمان کو عمر قید،دودولاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 23 مئی 2019 17:08

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) کریمنل ماڈل کورٹ نے قتل کے 2 مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید اور 2/2 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ،تھانہ سٹی تھنیل فتوحی کے نعمت اللہ نے ہمراہی ملزمہ والدہ فیروزاں بی بی کے اپنی سگی بہن آمنہ بی بی کو گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی چکوال میں درج کیا گیا دوران ٹرائل استغاثہ میں ملزم نعمت اللہ پر جرم ثابت ہوگیا کریمنل کورٹ کے جج حسنین رضا نے ملزم نعمت اللہ کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ہمراہی ملزمہ فیروزاں بی بی پر کوئی موقع کی شہادت نہ پائی گئی جس پر فاضل جج نے ملزمہ کو باعزت بری کر دیا،ملزمہ کی جانب سے کیس کی پیروی نوجوان قانون دان نوید طارق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی،تھانہ صدر کے علاقہ مرید ڈھوک احمد آباد کے رہائشی ملزمان عصمت اللہ۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ۔صدیق اللہ پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے خاندان خان کو مٹی بھرائی کے ریٹ کم کرنے پر جھگڑے کے دوران کلہاڑی کا وار کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر نے درج کیا تھا دوران ٹرائل استغاثہ میں ملزم عصمت اللہ پر جرم ثابت ہوا کریمنل کورٹ کے جج حسنین رضا نے عصمت اللہ کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ نعمت اللہ اور صدیق اللہ پر جرم ثابت نہ ہو سکا فاضل جج نے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دی۔