’’سنو چندا 2‘‘ بر طانیہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا

جمعہ 24 مئی 2019 13:07

’’سنو چندا 2‘‘ بر طانیہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی ڈرامہ ’’سنو چندا سیزن 2‘‘ بر طانیہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بر طانیہ میں پاکستانی ڈرامہ ’’سنو چندا 2‘‘ کی مقبولیت میں اضا فہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ہفتے یوکے کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’’ایشیا بز‘‘کے مطابق ڈرامہ سنو چندا بر طانیہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا جسے 84,600 لوگوں نے دیکھا ہے۔ ڈارمہ سنو چندا 2 میں اداکارہ اقراء عزیز اور فرحان سعید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔