تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب ڈالرز سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کر دیا

پاکستان نے قرضوں پر پہلی سہ ماہی میں2.45، دوسری میں2.43اور تیسری میں2.35ارب ڈالر کا قرض ادا کیا

جمعہ 24 مئی 2019 16:55

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب ڈالرز سے زائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدا دو شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر)تک ماضی کے قرضوں پر 2.45ارب ڈالر ،دوسری سہ ماہی اکتوبر سے دسمبر تک 2.43ارب ڈالر اور تیسری سہ ماہی میں( جنوری سے مارچ) تک 2.35ارب ڈالر کا قرض ادا کیا جبکہ نو ماہ کے دوران مجموعی ادائیگی7.3ارب ڈالر رہی، حالیہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام پر یہ رقم10ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران ماضی میں لئے گئے قرضوں پر پرنسپل امائونٹ کی مد میں 7.3ارب ڈالر ادا کئے جبکہ قرضوں کی ڈیبٹ سروسنگ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملک کے بیرونی شعبہ پر دبائو بڑھ رہا ہے،اعداد وشمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان نے پرنسپل امائونٹ کی مد میں (جولائی سے مارچ )کے دوران 5.184بلین ڈالر ادا کئے اور 2.05ارب ڈالر کی ادائیگی بطور سود ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :