بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس) بی کام سال اول کے سالانہ امتحانات ماہ نومبر 2019سے شروع ہوں گے

جمعہ 24 مئی 2019 17:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ناظم ِ امتحانات غلام حسین پھلپوٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے ملحقہ ڈگری کالجوں میں بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی (ہوم اکنامکس) بی کام سال اول کے سالانہ امتحانات 2019ماہ نومبر 2019سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحانی فارم ملحقہ ڈگری کالجوں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.salu.edu.pkسے 24مئی سے حاصل کیئے جا سکتے ہیں جبکہ بغیر کسی اضافی سرچارج کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17جون 2019مقرر کی گئی ہے۔