پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہر حال میں پورا کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر

جمعہ 24 مئی 2019 17:56

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے آیندہ انسدادِ پولیو مہم میںپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہر حال میں پورا کیا جائے گا. اساتذہ کرام سمیت ہر محب وطن پولیو فری پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں؛ وہ جمعہ کے روز اپنے زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھی؛ قبل ازیں اجلاس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا؛ اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور اساتذہ کرام نے شرکت کی؛ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈا نے پولیو کے خلاف مہم کو کافی نقصان پہنچایا ہی. ان کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں ملک بھر میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو قطرے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سب سے پہلے خود اور اپنے بچوں کو بھی پلاتے ہیں اس لئے اس کے خلاف پروپیگنڈے بالکل بے بنیاد ہیں؛ ان کا کہنا تھا کہ 17 جون سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جو 20، جون تک جاری رہے گا؛ اس دوران ضلع بھر میں 311297 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدف کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی؛ ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے لیے 843 موبائل ٹیموں کے علاوہ دیگر تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں؛ ڈپٹی کمشنر لوئردیر شوکت علی یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کمپین کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی؛ اور آیندہ نسل کو عمر بھر کی معذوری کیلئے مھٹی بھر ملک دشمن عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا؛ پولیو ویکسین کے حوالے سے پروپیگنڈوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (چہ رشتیا رازی نو دروغو کلی وران کڑی وی).؛؛ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے ماسوائے نائجیریا کے ایک صوبے، افغانستان اور پاکستان کی؛؛ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں اسلامسٹوں کی حکومت میں ہی پولیو مہم چلائی گئی اور ترکی سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا؛ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب ملکر بحیثیت ایک پاکستانی قوم عزم کرلیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ملک بن جائے گا�

(جاری ہے)