مشکل معاشی حالات میں امریکہ نے پاکستان کو نئی امید دلا دی

پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کیے جس سے پاکستانی کی معیشت میں جلد بہتر آئے گی۔ امریکی ریسرچ ادارے کی پیشگوئی

جمعہ 24 مئی 2019 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) امریکی ریسرچ ادارے فیچ سلوشنز نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کیے جس سے پاکستانی کی معیشت میں جلد بہتر آئے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریسرچ کے ادارے فیچ شلوشنز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کیے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہت جلد ہی بہتری کا امکان ہے۔

ان دو فیصلوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدت میں 7.5 فیصد کمی اور 8 سال میں اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کرکے اسے 12 اعشاریہ 25 فیصد کرنا شامل ہے۔فیچ سلوشنز کے مطابق شرح سود افراط زر میں آنے والے ماہ میں استحکام آئے گا،روپے کی قدر اور درآمد شدہ سامان کی قیمتیں بھی بہتر ہوں گہ اور پاکستان کی معیشت میں استحکام بھی آئے گا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب کچھ روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہو گئی ہے۔

جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شاید پاکستان کی معشیت پھر سے سنبھل جائے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے۔ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ہے جب کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے کا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو ا ہے جب کہ انٹر بینک میںڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 151 روپے 50پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔جب کہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے اور ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کی وکی وجہ سے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 50 پیسے کا ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس میں 2 دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔