برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 7 جون کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 24 مئی 2019 20:54

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرد یا ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا کہ وہ 7 جون کو وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دیں گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ میں 7 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاں گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بریگزٹ ڈیل میں ناکامی پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو کافی تنقید کا سامنا تھا او ان سے بارہا استعفی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔تھریسامے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں تھیں۔یاد رہے کہ جون 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔وزیراعظم تھریسامے نے بھی یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جن کا کہنا تھا دوبارہ ریفرنڈم ہوا تو وہ یورپی یونین ہی میں رہنیکو ترجیح دیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی بریگزٹ کے معاملے پر ہی مستعفی ہوئے تھے۔ ڈیوڈ کیمرون بھی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں نہیں تھے۔